دیرینہ دشمنی پر 7ویں کے طالبعلم کی فائرنگ،مخالف کو قتل کر دیا

دیرینہ دشمنی پر 7ویں کے طالبعلم کی فائرنگ،مخالف کو قتل کر دیا

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) شاہ پور کے نواحی قصبہ شہزاد پور میں ساتویں جماعت کے طالبعلم نعمان نے اپنے ایک ساتھی اسحاق عرف ساقی کے ہمراہ گھات لگا کر۔

 ملک محمد رمضان اعوان سکنہ چک شہزاد پور پر دن دیہاڑے فائرنگ کر دی ، ملک رمضان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، ملز م اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس تھانہ شاہ پور موقع پر پہنچ گئے اور ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا ، مقتول چند روز قبل ہی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت پر جیل سے رہا ہوا تھا ، ملزمان اور فریقین میں پرانی دشمنی چلی آ رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں