سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن التوا کا شکار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈ زجاری نہ کرنے کے باعث سرگودہا میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ضلع بھر میں صفائی کا منصوبہ التوا کا شکار ہو نے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یکم جنوری سے ٹھیکہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا،جس کے بعد 15جنوری اور تین روز قبل 25جنوری تک سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فعال کرنے کا اعلان کیا گیا ، لیکن تاحال ورک آرڈر جاری نہیں کیے گئے جس وجہ سے منصوبہ شروع نہیں ہو سکا معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکے دار کو ورک آرڈر جاری نہیں کئے جارہے ہیں ،صورتحا ل کے مطابق 25جنوری کو بھی عملدرآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،جس میں مزید ایک ماہ لگنے کا خدشہ ہے۔