صحافی کے بیٹے کے قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

صحافی کے بیٹے کے قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

دائودخیل (نما ئندہ دنیا )تھانہ داؤد خیل پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کوگرفتار کر کے پستول برآمد کر لیا۔۔۔

 تفصیل کے مطابق ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی ہدایات پر اشتہاریوں کے خلاف کارروا ئی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عاشر خان عرف نزاکت اللہ کو گرفتار کیا دوران تفتیش گرفتار ملزم کے انکشاف پر اسلحہ برآمد کیا گیا ملزم جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکاملزم کے خلاف تھانہ داؤد خیل میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا یاد رہے تقریبا تین ماہ قبل نزاکت اللہ نے صحافی منصب دار خان کے بیٹے حافظ حفیظ اللہ کو ناحق قتل کردیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں