اہلکاروں کی عدم توجہ، کندیاں کی بیشتر گلیاں کچرا کنڈی میں تبدیل

اہلکاروں کی عدم توجہ، کندیاں کی بیشتر گلیاں کچرا کنڈی میں تبدیل

کندیاں(نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی اہلکاروں کی عدم توجہ اور لاپرواہی کے باعث شہر کی بیشتر گلیاں،محلے کچرا کنڈی میں تبدیل ہوچکے ہیں شہر کی مرکزی شاہراہ گلی آراں والی۔۔۔

محلہ سول ہسپتال روڈ کے اطراف کی گلیوں پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا مہنہ بولتا ثبوت ہیں مقامی اہلکار گھروں میں بیٹھ کے تنخواہیں وصول کرنے میں مصروف ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ دفتروں کے چکر کا ٹ کاٹ کر تھک چکے ہیں لیکن ہمارے مسائل حل نہیں ہو رھے لاکھوں روپے کوٹیشنز لگا کر ٹھیکیداروں کے ساتھ ملی بھگت کر کے ہڑپ کیئے جا رہے ہیں جبکہ شہر کی میںن گلیوں کی صفاء کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے سی او میونسپل کمیٹی کندیاں مہینے میں ایک دو بار دفتر میں حاضر ہو تے ہیں جسکی وجہ سے شہر بھر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہے اہل علاقہ نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ھے کہ سی او میونسپل کمیٹی کندیاں کو حاضری کا پابند بنایا جائے تاکہ تعطل کا شکار دفتری امور سر انجام پا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں