ریلوے جنکشن کندیاں کے سٹیشن کی حالت انتہائی خراب
کندیاں(نمائندہ دنیا )ریلوے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی ، پاکستان ریلوے پشاور ڈویژن کا اھم ترین ریلوے جنکشن کندیاں کا اسٹیشن مناسب دیکھ بھال نہ ھونے کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہوچکا ھے۔۔۔
مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی اور مناسب دیکھ بھال نہ ھونے کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کے تینوں پلیٹ فارم کچرا کنڈی میں تبدیل ہو چکے ہیں ریلوے اسٹیشن کے اطراف پڑے گندگی اور کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سے تعفن پھیل رھا ھے پلیٹ فارموں پر مسافروں کے بیٹھنے کے لئے موجود بینچ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں اسٹیشن پر موجود بیت الخلا کی حالت بھی انتہا ئی مخدوش ھے ریلوے جنکشن کندیاں اسٹیشن پر واٹر کولر سے ٹھنڈے پانی کی سہولت بھی میسر نہیں پلیٹ فارموں لگے پنکھوں میں بیشتر خراب ہو چکے ہیں مبینہ اطلاعات کے مطابق ھر سال محکمہ ریلوے کی طرف سے مینٹیننس کی مد میں لاکھوں روپے کا فنڈ آتا ھے جس سے ریلوے جنکشن کی خستہ حالی دور کرنے کی بجائے خرد برد کر لیا جاتا ھے ریلوے افسران اپنی عیاشیاں پوری کرنے پر خرچ کر دیتے ہیں شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے ، ڈی ایس پشاور ڈویژن اور دیگر ذمہ داران افسران سے مطالبہ کیا ھے کہ کندیاں ریلوے جنکشن کی ازسر نو بحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔