غزہ کے مجاہدین اور مسلمانوں کی کامیابی پر حافظ نعیم الرحمن کی کال پر یوم تشکر منایا گیا
شاہ پور (نمائندہ دنیا )غزہ کے مجاہدین اور مسلمانوں کی کامیابی پر حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کی کال پر۔
بعد نماز جمعہ یوم تشکر منایا گیا جس میں خطیب جامع مسجد قاری عبد الرازق امیر زون جماعت اسلامی شاہ پور ملک رشید اعوان اور وائس پریزیڈنٹ تحصیل بار شاہ پور ورہنما جماعت اسلامی ملک بشیر اعوان ایڈووکیٹ نے خطاب کیا مقررین نے کہا مجاہدین غزہ کی جرات، ہمت اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں مذاکرات میں مجاہدین کی مرضی کے مطابق معاہدہ یہ مجاہدین کی فتح مبین ہے مجاہدین اور عوام غزہ کی خصوصی کامیابی کیلئے دعا کرائی گئی۔