سول کورٹ جوہرآباد میں قتل کی واردات کا مقدمہ د رج
جوہرآباد(نمائندہ )پولیس تھانہ صدر جوہر آباد نے سول کورٹ جوہرآباد میں ہونیوالے قتل اور اقدام قتل کی سنگین واردات کا مقدمہ درج کر لیاہے ۔
یہ مقدمہ مقتول ناصر محمود کے بھانجے محمد شہروز ولد محمد اسلم ساکن چک نمبرچک13ایم ایل پپلاں کی مدعیت میں قتل ،اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ایف آئی آر کے مطابق مقتول ناصر محمود کو پولیس کی حراست میں ایک اور قیدی محمد سرفراز ولد عمر دراز مسلم شیخ ساکن ڈھوک انگرا ہڈالی کے ہمراہ جیل سے سول کورٹ جوہر آباد تاریخ پیشی پر لایا گیا، پولیس جونہی انہیں لے کر کمرہ عدالت میں داخل ہوئی تو ملزم ثمر گل بھی کمرہ عدالت میں داخل ہو گیا اور اس نے ناصر محمود کو للکارتے ہوئے سیدھی فائرنگ کی جس سے ناصر محمود موقع پر جاں بحق اور محمد سرفراز زخمی ہو گیا، ملزم ثمر گل کی فائرنگ سے عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے دیگر افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس گارڈ نے ملزم ثمر اقبال کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ۔