جماعت اسلامی کا9 نمبر چونگی سے پریس کلب تک کشمیر مارچ

جماعت اسلامی کا9 نمبر چونگی سے پریس کلب تک کشمیر مارچ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 9 نمبر چونگی سے پریس کلب تک کشمیر مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ضلعی امیر جماعت اسلامی اویس قاسم تلہ نے کی، مارچ کے شرکا نے بھارتی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔۔۔

 اور ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نوعیت کے مطالبات درج تھے ، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھارت کو کشمیر میں مداخلت سے باز رکھنے کیلئے دباؤ بڑھا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ فوجی دہشتگردی کے باوجود بھارت کشمیر کے ایک انچ حصہ پر بھی فوجی دہشتگردی کے ذریعے اپنی حاکمیت قائم نہیں کرسکا ، وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور کامیاب ہو گی آج یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے ملک بھر میں جماعت اسلامی کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف تقریبات کا اہتمام کریگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں