آج کے پُر امن احتجاج کو روکنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی ،رانا ارسلان منج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آج 8فروری کو ہونیوالے پُر امن احتجاج کو روکنے کی کوشش ناکام ہوگی حکومت جو بھی وعدے کرتی ہے اس سے پیچھے ہٹ جاتی ہے عمران خان کی کال پر۔۔۔
اس کے سپاہی آج 8فروری کو ضرور نکلیں گے اور ثابت کرینگے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جو جمہوریت اور پاکستان کے استحکام کی ضامن ہے ،رہنماء پی ٹی آئی رانا ارسلان منج نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے حکومت کیساتھ ملکر چلیں مگر حکومت نہیں چاہتی کہ ملک میں معاشی استحکام آئے ہم انشاء اﷲ پہلے بھی عمران خان کی قیادت میں متحد تھے اور اب بھی متحد ہیں ظلم و جبر سے عارضی فتح تو حاصل کی جاتی ہے مگر مستقل فتح ڈٹ جانیوالوں کی ہوتی ہے اور تحریک انصاف کے کارکن ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔