پہلا اکرم عامر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ عتیق الیون نے جیت لیا

پہلا اکرم عامر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ عتیق الیون نے جیت لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پہلے اکرم عامر میموریل ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2025کاٹائٹل عتیق الیون کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدمقابل بلال الیون کو مات دے کر اپنے نام کر لیا۔۔۔

ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں عتیق الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 137رنز کا ہدف دیا ،ٹیم کی جانب سے میاں شہروش نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90رنز بنائے ، جبکہ بلال الیون کی ٹیم نے بھی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقابل ٹیم کو ٹف ٹائم دیا تاہم پوری ٹیم 130رنز بنا سکی ، بلال الیون کی طرف سے بلال بھٹی نے 80سکور کیا اور شیخ عثمان پچاس رنز بنا کر نمایاں رہے ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی معروف کاروباری شخصیت سعید کمبوہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو نقد انعام اور ٹرافیوں سے نوازا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں