راہ چلتی خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا گرفتار کر لیا گیا

راہ چلتی خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا گرفتار کر لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے والا ملزم سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا، بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے پیدل چلتی ہوئی خاتون کو چھیڑا تھا۔۔۔

جس کی غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کر نے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ملزم بابر کو گرفتار کر لیا ،اے ایس پی سٹی انعم شیر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، وزیر اعلی پنجاب کی خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کے خلاف دوبارہ کبھی نہیں کی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہیخواتین کوہراساں اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں