میونسپل کارپوریشن کی ریکوری متاثر بجٹ ٹارگٹ کا حصول نا ممکن ہو گیا

میونسپل کارپوریشن کی ریکوری متاثر  بجٹ ٹارگٹ کا حصول نا ممکن ہو گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) افسران کی رمضان ڈیوٹیوں میں مصروفیت اور ملازمین کی عدم دلچسپی کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی ریکوری متاثر ہونے سے بجٹ ٹارگٹ کا حصول نا ممکن ہو گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق رمضان المبارک افسران خصوصی ڈیوٹیوں پر مامور ہیں اورعملہ کی وصولی میں عدم دلچسپی کی وجہ سے ریکوری شارٹ فال کروڑوں میں پہنچ گیا ہے ۔ جس وجہ سے بجٹ ٹارگٹ کا حصول نا ممکن نظر آ رہا ہے ، ملازمین کا کہنا ہے کہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ریکور ی کا شارٹ فعال پورا کرنا اب مشکل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں