شہداء پولیس،غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروقار تقریب

شہداء پولیس،غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروقار تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہداء پولیس اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ڈی پی او آفس سرگودھا میں پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا۔۔۔

جس میں سرگودھا پولیس کے 29 شہداء کے ورثاء کو آئی جی پنجاب کی جانب سے بھیجے گئے خصوصی گولڈ میڈلزجبکہ 42 پولیس غازیوں کو سلور میڈل سے نوازا گیا۔ ڈی پی او سرگودھا، ڈی سی سرگودھا نے شہداء پولیس کے ورثاء اور غازیوں سے ملاقات کی اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس اور غازی ہمارا فخر ہیں ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی فلاح و بہبودکے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے مزید کہا کہ شہداء کے ورثاء اور غازیوں کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں سرگودھا پولیس اپنے جانبازوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے گی، تقریب میں شہداء پولیس کی فیملیز، پولیس غازیوں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا، علاوہ ازیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرگودھا پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا گیا 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں