ڈکیت گینگ کے 5ارکان گرفتار،42لاکھ کے مویشی برآمد

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )کلورکوٹ پولیس نے ڈکیتی رہزنی میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے پانچ اراکین کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضہ سے 42 لاکھ روپے کے قیمتی مویشی برآمد کر لئے گئے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ کے سگو شمالی اور سگو جنوبی کچہ سے دوزمینداروں ملک طارق سگو اور ملک عبید سگو کے قیمتی مویشی ان کے ڈیروں سے گن پوائنٹ پر مسلح ملزمان نے چھین لیے اور فرار ہو گئے تھے ،تھانہ کلورکوٹ نے ٹیکنیکل طریقے اور پیشہ وارانہ طریقے سے بین الصوبائی گینگ گروہ کے پانچ اراکین ولایت خان،نصیب اﷲ خان،اشرف خان ، وزیر خان اورعالم خان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے دوران تفتیش مویشی چوری کرنے کا انکشاف کیا اور پولیس کو42لاکھ روپے کے چوری کے مویشی اور ناجائز اسلحہ برامد کرا دیا ۔ ملزمان کا تعلق صوبہ کے پی کے سے ہے اور یہ بین الصوبائی گروہ ہے ۔