میانوالی پولیس سے مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی ،ایک فرار ہو گیا

میانوالی (نامہ نگار )تھانہ صدر کے علاقہ پل ڈھیر کے قریب میانوالی پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی 2 ڈاکو زخمی ہو گئے جن کو گرفتار کر لیا گیا ایک ڈاکو فرار ہو گیا ، چھینا گیا مال مسروقہ رقم 3 لاکھ روپے۔۔۔
موٹر سائیکل اور موبائل فون، اسلحہ برآمد کر لیا گیا ،تھانہ صدر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ شہری سے موٹر سائیکل سوار 3 ڈکیت 03 لاکھ روپے اور موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ صدر پولیس نے پل ڈھیر یارو والہ کے قریب ناکہ بندی کرکے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے آگے فرار ہوگئے ۔ پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب کیا۔مقابلہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل صدر شیخ کامران ظہور کی سربراہی میں نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ۔جنگل اور اندھیرے میں پہنچ کر ملزمان نے پولیس پارٹی پر دوبارہ فائرنگ کردی۔ پولیس پارٹی نے دفاعی پوزیشن سنبھال کر حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی۔فائرنگ کا سلسلہ 15/20 منٹ تک جاری رہا. فائرنگ رکنے پر پولیس نے علاقے کو سرچ کیا تو 2 ڈکیت بلال اور یاسر جو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوئے پائے گئے جن کو گرفتار کر لیا گیا، ان سے چھینا گیا مسروقہ موٹر سائیکل، 03 لاکھ روپے اور موبائل فون برآمد ہوئے جن کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔