ڈاکٹر عائشہ خان کی زیر صدارت صفائی اور بیوٹیفکیشن کیلئے اجلاس

ڈاکٹر عائشہ خان کی زیر صدارت  صفائی اور بیوٹیفکیشن کیلئے اجلاس

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)ڈاکٹر عائشہ خان کی زیر صدارت ضلع کے دفاتر کی صفائی ستھرائی اور بیوٹیفکیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی(جی)نے ہدایت کی کہ ضلع کے تمام سرکاری دفاتر میں وائٹ واش کروایا جائے اور صفائی ستھرائی کے مزید بہتر انتظامات کیے جائیں۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تمام سرکاری دفاتر کے باہر نیین سائن بورڈز کی انسٹالیشن کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ۔اس موقع پر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں