ماڈل بازار جوہرآباد میں سہولت رمضان بازار قائم کردیاگیا

ماڈل بازار جوہرآباد میں سہولت  رمضان بازار قائم کردیاگیا

قائدآباد(نمائندہ دنیا )عوام کو ریلیف دینے کے لیے ماڈل بازار جوہرآباد میں سہولت رمضان بازار قائم کردیاگیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ماڈل مارٹ جوہرآباد میں سہولت بازار قائم کر دیا گیا ہے۔۔۔

 جہاں عوام کو معیاری اشیاء سرکاری ریٹ سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہیں مینجر ماڈل بازار جوہرآباد رانا شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ایک موبائل ایپ بھی شروع کی گئی ہے جس سے شہری فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعہ گھر بیٹھ کر سہولت بازار سے اشیاء منگوا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں