جعفر ایکسپریس پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، افتحار احمد مغل

بھلوال(نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سٹی صدرافتحاراحمد مغل نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دشمن ملک کی کھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
اس بزدلانہ کاروائی کا مقصد پاکستان میں عدم استحکام پیداکرنا اورعوام میں خوف وہراس پھیلانا تھا لیکن سیکورٹی فورسز کی بروقت موثر کاروائی کی بدولت ملک کسی بڑے اورناقابل تلافی نقصان سے بچ گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر ہمیشہ سے ہمارے امن واستحکام کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے ہیں لیکن قوم اورسیکورٹی ادارے ان مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔