ڈی سی خوشاب نے نیا نرخنامہ جاری کردیا،فوری نافذ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے بطورکنٹرولر جنرل پرائسز اشیا خور ونوش کا نیا نرخنامہ جاری کر دیا ، نیا جو فوری طور پر ثانی نافذ العمل ہو گا اور تاحکم ثانی کار آمد رہے گا۔۔۔
نئے نرخنامے میں مقرر کی جانیوالی اشیائے خور و نوش کی قیمتیں یہ ہیں چاول سپرباسمتی نیا 235روپے ،پرانا 265روپے ، کالا چنا موٹا 250روپے ،چنا سفید موٹا 340روپے ،چنا سفید باریک250روپے ،دال چنا موٹی270روپے ،دال چنا طاریک255روپے ،بیسن275روپے ،چینہ سفید ہول سیل ریٹ سء دو روپے زائد،دال مسور موٹی255روپے ،دال ماش دھلی ہوئی430روپے ،دال مونگ دھلی ہوئی 300روپیگوشت چھوٹا 1600روپے ، گوشت بڑا 700روپیفی کلو، دودھ کھلا 150روپے ،دہی 170روٹی100گرام 13روپیہ نان 120گرام20روپیہ آٹا دس کلو تھیلا 855روپے اورآٹا بیس کلو تھیلا1710روپے فی تھیلا ،ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے کہا ہے کہ نئی ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی، کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ سے مہنگی اشیا فروخت کرے تو صوبائی حکومت کی ویب سائٹ \'\'قیمت پنجاب\'\' شکایت درج کروائیں ۔