قصابوں کی ہڑتال جاری ،حکومتی ریٹس پر گوشت بیچنے سے انکار

قصابوں کی ہڑتال جاری ،حکومتی ریٹس پر گوشت بیچنے سے انکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انتظامیہ کی جانب سے بااثر قصابوں کے خلاف ایکشن لئے جانے کے بعد شہر بھر میں گوشت کی فروخت دوسرے روز بھی بند رہی ،ذرائع کے مطابق انتظامیہ سرکاری نرخوں پر گوشت کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جبکہ قصاب 8سو کی بجائے 12سے 14سو روپے فی کلو بڑا گوشت اور 2ہزارروپے سے 22سو روپے فی کلو چھوٹا گوشت فروخت کرنے کیلئے بضد ہیں،جس پر انتظامیہ نے حالیہ دنوں کے دوران بڑے بڑے قصابوں کو بھاری جرمانے بھی کئے ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گوشت کی سپلائی اور ڈیمانڈ کے مطابق قصاب دو گنازیادہ کمائی کرتے ہیں اس کے باوجود بے ضابطگیوں کے ساتھ ساتھ گرا نفروشی کر کے الگ سے لوٹ مار کی جاتی ہے ،دوسری جانب قصابوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی ریٹ پر گوشت فروخت کریں گے تو ہمیں نقصان ہوگا بھاری جرمانے اور گرفتاریوں کی وجہ سے ہمارے پاس سوائے ہڑتال کے اور کوئی چارہ نہیں تھا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں