پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،منیب سلطان چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے والے کسی طرح بھی ملک سے مخلص نہیں ہوسکتے مسلح افواج کے جوانوں نے جس طرح قربانیاں دیں۔۔۔
اور سرحدوں کی حفاظت کی پوری قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ علماء کرام منبر رسولؐ پر بیٹھ کر ملکی سلامتی’ فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب سب کا محور و مرکز پاکستان اور صرف پاکستان ہے ہمیں گروہی اختلافات کو بھلا کر پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے ۔