کتا ٹرک میں کیوں سوار نہیں کیا؟فائرنگ سے 2افراد زخمی

کتا ٹرک میں کیوں سوار نہیں کیا؟فائرنگ سے 2افراد زخمی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )کٹھہ سگھرال میں کتے کو ٹرک میں سوار کرنے سے روکنے پر بھیرہ کے رہائشی غلام عباس نے۔

 فائرنگ کے دو افرادعنصر اقبال اور نور محمد کو زخمی کر دیا گیا دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، معلوم ہوا ہے کہ،عنصراقبال ، ملک نور محمد ٹرک میں کوئلہ لوڈ کر رہا تھا، اس دوران ملزم نے نے ٹرک میں اپنا کتا سوار کرنے کی کوشش کی، انکار پر ملزم نے مشتعل ہو کر فائرنگ کھول دی جس سے عنصر اقبال اور نور محمد زخمی ہو گئے ، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں