ڈی پی او کا تھانہ فیکٹری ایریا کا اچانک دورہ ، ایس ایچ او معطل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا تھانہ فیکٹری ایریا کا سرپرائز وزٹ، ایس ایچ او معطل کر دیا گیا ، بتایا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے تھانہ فیکٹری ایریا کا سرپرائز وزٹ کیا۔۔۔
دوران وزٹ تھانہ کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات اور فرنٹ ڈیسک کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ کے ریکارڈز کا بھی جائزہ لیا، حوالات کو چیک کرنے پر لین دین کے معاملہ میں 3 افراد کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا پر برہمی کا اظہار کیا، ڈی پی او نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو معطل کر دیااور کہا کہ قانون و ضابطہ کی کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے ۔