قتل میں ملوث ملزم 24گھنٹوں میں گرفتار کر لئے گئے

قتل میں ملوث ملزم 24گھنٹوں میں گرفتار کر لئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کے وقوعہ میں ملوث ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتارکر لیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ 13 بلاک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے محسن کو قتل کر دیا تھا۔۔۔

اورفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ڈی پی او صہیب اشرف نے پولیس کو مقدمہ درج کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا پولیس نے جدید و روایتی طریقہ کار اپناتے ہوئے ملزمان صدام اور اسکے ساتھی وقاص کو 24 گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا،ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا،بہترین کاروائی پر ڈی پی او نے اے ایس پی سٹی انعم شیر ،ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی کر مقتول کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گی، دریں اثناء قاتلوں کو گرفتار کرنے پر مقتول کے ورثاء کا پولیس افسران کو خراج تحسین اورورثاء کی پولیس کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے افسران کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں