ہسپتال روڈ سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات

کندیاں(نمائندہ دنیا )ہسپتال روڈ سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو اپنے مریضوں کو سرکاری اسپتال منتقل کرنے میں دشوار ی کا سامنا ہے۔۔۔
شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر پپلاں سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلا ت کے مطابق کندیاں شہر کی مرکزی شاہراہ سول اسپتال روڈ پر مقامی انتظامیہ کی غفلت اور لاپر واہی کی وجہ سے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب نا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شام کے بعد اپنے مریضوں کو سرکاری اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جہاں شہر کی اہم ترین شاہراہ پر سرشام سناٹا چھا جاتاہے رات کی تاریکی میں مرکزی شاہراہ پر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے چھائے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد لوٹ مار شروع کر دیتے ہیں۔