مڈھ رانجھا سیوریج کا نظام ناکارہ ،گلی محلوں میں گنداپانی جمع

مڈھ رانجھا سیوریج کا نظام ناکارہ ،گلی محلوں میں گنداپانی جمع

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھا سیوریج کا نظام ناکارہ ہوگیا،گلی محلوں میں نالیوں کا گندہ پانی جمع ، گزرنا بھی محال ہوگیا۔تفصیل کے مطابق مڈھ رانجھا میں عرصہ دراز سے سیوریج کا نظام بری طرح فلا پ ہوچکا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

نکاسی آب کے نا مناسب انتظامات اور نالوں کی صفائی نہ ہونے کے وجہ سے گندہ پانی نالوں سے باہر نکل کر گلیوں میں جمع ہوجانا معمول بن گیا۔ محلہ ریاض کالونی سمیت متعدد گلیوں میں سیوریج کا کھڑا پانی جوہڑ کی صورت اختیار کرچکا ہے ۔گنداپانی گلیوں میں جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔شہریوں نے اعلیٰ احکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں