کئی علاقے سیلاب سے متاثر ہونے کا خدشہ ، نہروں ، دریاؤں کے کنارے تجاوزات کی نشاندہی

کئی علاقے سیلاب سے متاثر ہونے کا خدشہ ، نہروں ، دریاؤں کے کنارے تجاوزات کی نشاندہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پی ڈی ایم اے نے سرگودھا ریجن کے کئی علاقے سیلاب سے متاثر ہونیکا خدشہ ظاہر کیا ہے ، سرگودھا ڈویژن سے تین دریا چناب جہلم او رسندھ گزررہے ہیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چناب سرگودہا کی حدود میں 41کلو میٹر او رجہلم 63کلو میٹر دریائے جہلم خوشاب میں 110کلو میٹر اسی طرح دریائے سندھ میانوالی میں 85 کلو میٹراو ربھکر میں92 کلو میٹر حدود سے گزررہا ہے ، دریائے چناب پر سرگودھامیں ایک بند بنایاگیا ہے جس کی لمبائی 41کلو میٹر ہے ، دریائے جہلم پر 63کلو میٹر کے پانچ بند بنائے گئے ہیں ۔ میانوالی میں دریائے سندھ پر جناح براج او رچشمہ بیراج پر 33کلو میٹر کے چھ بند ہیں اسی طرح ضلع بھکر میں دریائے سندھ پر 34کلو میٹر کاایک بند کو حال ہی میں مرمت کیا گیا ہے تاہم پی ڈی ایم اے کی جانب سے اس کے باوجود سابقہ سالوں کی صورتحال سرگودھا ریجن کے متذکرہ علاقوں کے ممکنہ طور پر سیلاب سے متاثرہ ہونے کے خدشات ظاہر کئے ہیں ، ضلعی حکومتوں کو سخت مانیٹرنگ اور قبل از وقت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ نہروں اور دریاؤں کے کنارے سینکڑوں تجاوزات کی نشاندہی کی گئی ہے ،ابتدائی طور پر 230پختہ املاک کی تفصیلات اور غیر قانونی تعمیرات کرنیوالوں کے کوائف ارسال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ترجیح بنیادوں پر تدارک کرکے عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں