سینٹر جیل میانوالی میں بچوں اور خواتین میں نئے کپڑوں کے جوڑے اور مٹھائی تقسیم

داؤد خیل نمائندہ دنیا )سینٹر جیل میانوالی میں بچوں اور خواتین میں نئے کپڑوں کے جوڑے اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔۔
سوشل ویلفیئر میاں والی کے پلیٹ فارم سے انجمن اسیراں سینٹر جیل میاں والی کے سینیئر نیب صدر سید عابد حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خرم شہزاد ملک جاوید اعوان گل بانو ویلفیئر قمر مشانی کے نیب صدر یوسف خان سابق سوشل ویلفیئر افیسر عبدالرحمن خان نیازی نے سینٹر جیل میں جا کر بچوں میں کپڑوں کے نئے جوڑے اور مٹھائی تقسیم کی اس پر ڈپٹی سپریڈنٹ جیل نے انجمن اسیرا ں اور سوشل ویلفیئر کا شکریہ ادا کیا کہ اپ نے اس خوشی کے موقع پر اور بابرکت مہینے میں قیدی خواتین اور بچوں کی خوشیاں دوبالا کی جس پر ہم اپ کے شکر گزار ہیں۔