ڈپٹی کمشنر محمد وسیم کا گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔۔۔
انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں طبی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیااورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ادویات کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے لواحقین سے استفسار کیا اور اسٹاک کا بھی معائینہ کیا۔ ایم ایس کو ہسپتال میں تمام ادویات کا وافر اسٹاک رکھنے اور بہت ضروری ادویات کی ایل پی کرنے کی ہدایت کی۔