ناقص پالیسیوں کے باعث لوگ بھکاری بنتے جارہے ہیں ،عبدالوہاب ممتاز کاہلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث لوگ بھکاری بنتے جارہے ہیں کہیں پر آٹا لینے والوں کی لائنیں لگی ہیں تو کہیں پر بجلی کا بل جمع کروانے والے لائن میں کھڑے ہیں۔۔۔
یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں بلکہ لائن والا پاکستان بن گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عبدالوہاب ممتاز کاہلوں نے کہا کہ ہسپتالوں’ بازاروں’ بنکوں’ یوٹیلٹی سٹور ہر جگہ پر لوگ اپنے حق کیلئے لائنوں میں لگے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو اپنے دور اقتدار میں جو سہولتیں فراہم کی تھیں وہ عوام سے چھینی جارہی ہیں جس کی وجہ سے لوگ معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔