ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اہم اجلاس

ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اہم اجلاس

جوہرآباد (نمائند دنیا ) ڈپٹی کمشنر فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں ڈی پی او توقیر محمد نعیم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  عبدالستار خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، محکمہ تعلیم، صحت، بلدیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، خصوصابجلی چوری،غیر ملکی پٹرول پمپس،ناجائز تجاوزات،روڈ ٹریفک مینجمنٹ پلان،مدارس کی رجسٹریشن اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی روابط کو مزید مثر بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں