ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ

 ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ ریلوے اور صوبائی حکومت کے مابین پھاٹکوں کی تنصیب بابت ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کئے جانے اور معاملات کے متنازعہ ہونے کی وجہ سے فیکٹری ایریا کے۔۔۔

قریب کچہ پھاٹک’ باجوہ کالونی کے قریب ریلوے کراسنگ’ 78 پل کے قریب ریلوے کراسنگ’ ظفر کالونی کے قریب ریلوے کراسنگ سمیت دیگر مقامات بدستور شہریوں کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں قبل ازیں ان مقامات پرکئی انسانی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حادثات کے تناظر میں دیگر علاقوں میں قائم بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگز کی نسبت متذکرہ مقامات پر سابق وفاقی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا حکم جاری کیا تھا جن پر تاحال عملدرآمد دکھائی نہیں دے رہا،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کھلے ریلوے کراسنگوں جو کہ موت کا پیغام ہیں پر فوری طورپر پھاٹک لگوائیں تا کہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں