پپلاں میں 6 سالہ دیرینہ دشمنی،دوستی میں تبدیل ہو گئی
کندیاں(نمائندہ دنیا)پپلاں میں قتل و اقدام قتل کی 6 سالہ دیرینہ دشمنی،دوستی میں تبدیل ہو گئی ،پپلاں کی 3 بڑی برادریوں ہریا، واہند اور مظفر خیل گروپ میں 6سال سے دشمنی چلی آ رہی تھی۔
روحانی شخصیت فقیر محی الدین آستانہ عالیہ موسیٰ والی نے اس صلح میں اہم کردار ادا کیا ۔سردار ندیم عباس خان، تاج واونہ ، ملک طیب اعوان بھی صلح میں پیش پیش تھے ، تینوں برادریوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات کی دشمنی چلی آ رہی تھی، ضلع بھر کی اہم سماجی سیاسی اور مذہبی شخصیات نے صلح کی تقریب میں شر کت کی ،اہل علاقہ نے اس تاریخی صلح کو علاقہ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے سنگ میل قرار دیا۔