ہرشہری اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے ،چو دھری محمد ارشد
بھلوال(نمائندہ دنیا)سماجی و سیاسی شخصیت چو دھری محمد ارشد چکوڑیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدید گرمی سے بچنے کے لیے اپنے ارد گرد’ دفاتر اور،۔۔
گھروں میں ہرشہری اپنے حصے کا ایک پودا لازمی لگا ئے ،پودے لگانے سے ماحولیاتی آلودگی کم ہوتی ہے اور اردگرد کا ماحول بھی خوشگوار رہتا ہے ۔ ہر پلیٹ پر شجر کاری مہم کو اُجاگر کریں اور عوام الناس میں اِس سے متعلق شعور و آگاہی فراہم کریں۔