دسمبر،جنوری میں خریدی ادویات کے لئے رقم کی منظوری
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ہیلتھ کو نسل کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔۔
اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لو ن، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر امیر احمد خان، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میڈم مہو ش نگا ہ، اے ایم ایس ڈاکٹر ذیشان ملک، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عاصم خان، ملک عبیدا للہ ایڈووکیٹ، ندیم عالم کے علاوہ دیگر متعلقہ ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کا جا ئز ہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ممبران کمیٹی کی مشاور ت سے صحت سہولت کا رڈ کے تحت ما ہ دسمبر اور جنوری میں خریدی گئیں ادویات کیلئے ایک کروڑ 85لاکھ 20ہزار 261روپے کی با ضا بطہ منظوری دے دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے اربوں روپے کے خطیر فنڈز صحت کے شعبہ پر خرچ کئے جارہے ہیں جس کے ثمرات عام آدمی کو ملنے چاہیے ۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ معدنیات کے افسر کا ن کنی کے دوران قیمتی انسانی جا نوں کے تحفظ کو یقینی بنا نے کیلئے تما م ایس او پیز پر عملدرآمد کویقینی بنا ئیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کر نے والی ٹھیکداروں کی کا نوں کو سیل کر دیا جا ئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ا س سلسلہ میں ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران محکمہ معدنیات کے افسران سے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لون، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز انیڈ منرل عثمان منظور، جو نیئر انسپکٹر ما ئنز محمد اجمل، مائنز لیبر ویلفیئر آفیسر ربنواز اور لیبر ویلفیئر انسپکٹر محمد نوید نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ معدنیات کے افسران کو ہدایت کی کہ تما م کا نوں کو مکمل سروئے کیا جا ئے اور پندرہ یو م کے اندر اندر تما م حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کر ایا جا ئے ۔