نوری گیٹ ویگن اڈا پر پینے کا پانی نہ ہی بیٹھنے کے بہتر انتظامات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خوشاب روڈ پر وقع نوری گیٹ ویگن اڈا پر سہولتوں کا فقدان،مسافروں کے لیے نہ ہی پینے کا صاف پانی نہ ہی بیٹھنے کے لیے کوئی بہتر انتظامات شدید گرمی میں مسافر کھلے آسمان کے نیچے کھڑی گاڑیوں میں بیٹھے پر مجبور ہیں۔۔۔
معلوم ہوا ہے کہ اڈا انتظامیہ فی کس 1200 روپے گاڑی وصول کر رہے ہیں اور ہر گاڑی سے ہوا بھروائی کی مد میں فی گاڑی 70 روپے وصول کیے جاتے ہیں جب کہ ہوا بھروائی کے لیے بنائی گئی کمپریشر ناکارہ حالت میں پڑی ہے ۔شدید گرمی میں گاڑیوں کو کھڑا کرنے کے لیے شیڈ کی جگہ تمبو اور قناعت کا استعمال کیا جا رہا ہے ،جس کی وجہ سے شدید گرمی کے باعث مسافروں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ریڈ زون میں واقع اس ویگن اڈے کو جنرل بس اسٹینڈ میں منتقل کرنے کے حوالے سے متعدد مرتبہ اعلانات کے ساتھ ساتھ کوششیں بھی کی جا چکی ہیں مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا،مسافروں نے انتظامیہ سے نوری گیٹ ویگن لاری اڈا کی حالت زار کو بہتر بنانے کی اپیل کی ہے ۔