قانون شکنی پر 8ڈرائیورز گرفتار،16گاڑیاں بھی تھانوں میں بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے اوور لوڈنگ ،بغیر لائسنس اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کیخلاف کاروائی کے دوران 8گاڑیاں تھانوں میں بند کر دیں۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ پٹرولنگ پولیس نے 41شمالی،قاسم آباد ،46جنوبی سمیت دیگر مقامات پر چیکنگ کے دوران قانون شکنی پر امجد،محمد کلیم،عمردراز،نثار احمد،شاہد عمران وغیرہ آٹھ ڈرائیورز کو گرفتار کر کے ان کی گاڑیاں بھی تھانوں میں بند کروا دیں ،اور ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔