سلانوالی سے تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی اے سی کا شاندار کارنامہ ہے ،ملک محمد ریاض ٹوانہ

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد ریاض ٹوانہ نے سیاسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر تجاوزات مافیا کے خلاف۔۔۔
بلا امتیاز آپریشن کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی طارق محمود گل داد کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر نے 50 سال سے بند نالوں سے ہزاروں ٹن فضلہ نکلوا کر نکاسی آب کا نظام فعال کیا، شہر میں لگی ہوئی 950 لائٹس کو ٹھیک کرا کر سٹریٹ لائٹس کے نظام کو فعال کیا شہر کی صفائی ستھرائی کے نظام کو مربوط کیا عرصہ دراز سے اجڑے ہوئے تفریح پارکوں کو فعال کیا اور تو اور قصبات سمیت چکوک میں بھی بلا امتیاز آپریشن کر کے تجاوزات کا خاتمہ کیا۔