بھیرہ میں ناقص صفائی ،گلے محلوں میں گندگی کے ڈھیر

بھیرہ(نامہ نگار )شہر میں صفائی کی حالت انتہائی ناقص ہے اکثر گلی محلے گندگی سے بھرے ہیں جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ سکا۔۔۔
شہر میں پانی کے چھڑکاؤ کا کوئی انتظام نہیں جس سے ٹریفک کے باعث اٹھنے والے گردوغبار سے سکولوں میں جانے والے بچے اور بوڑھے سانس اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زمہ داران افسران بالا کو غلط اعدادوشمار کے زریعہ مطمئن کرنے میں مصروف ہیں محمد شریف اختر حسین محمد آصف محمد ارشد علی محمد عرفان اور فتح محمد نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں صفائی کی صورتحال کی بہتری اور پانی کے چھڑکاؤ میں غفلت کا فوری نوٹس لیں۔