شہری کو کم پٹرول دینے پر پمپ سیل کر دیا گیا

میانوالی (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ کا شہری کی پٹرول پمپ کا پیمانہ کم ہونے کی سوشل میڈیا کی شکایت پر فوری ایکشن۔۔۔
اے سی میانوالی نے متعلقہ پٹرول پمپ کو موقع پر سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہری کی جانب سے سوشل میڈیا پر میانوالی شہر کے ایک نجی پٹرول پمپ کے پیمانہ کم ہونے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ پٹرول پمپ کو جاکر چیک کیا اور کم پیمانہ کی شکایت پر سیل کردیا۔