حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیلئے جائنٹ ایکشن کا آغاز

 حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیلئے جائنٹ ایکشن کا آغاز

سرگودھا(نعیم فیصل سے )ضلع میں حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیلئے جائنٹ ایکشن کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔

 ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ٹریفک پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور سیکرٹری ڈی آر ٹی ایز کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے مستقل چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے ، جس کے مطابق جوائنٹ چیکنگ سٹاف کمرشل ڈمپرز، پبلک سروس میکلو، 06 ویلرز، رکشہ و دیگر کمرشل،پرائیویٹ وہیکلز کی رجسٹریشن بک،روٹ پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس (جس کیٹیگری کی گاڑی چلا رہا ہے اس کیٹیگری کا ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے )،فٹنس سرٹیفیکیٹ (VICS)ہر صورت چیک کریگا،اگر کوئی ڈرائیور اوورلوڈنگ، او در سپیڈ نگ، ون وے وائیلیشن، را نگ پارکنگ یا د یگر کوئی سنگین خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی (FIR کا اندراج، متعلقہ گاڑی بند ، ڈرائیونگ لائسنس اور روٹ پرمٹ برائے معطلی بھجوانا متعلقہ کوڈز میں جرمانہ) کی جائے گی،جن گاڑیوں کے پاس VICS کا فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ ہے ان گاڑیوں کی دستاویزات قبضہ میں لی جائیں گی اور اس وقت واپس کی جائیں گی جب متذکرہ گاڑی کا مالک یا ڈرائیور اس کا فٹنس ٹیفکیٹ پیش کرے گا ڈمپرز کی Entry/Exit سے متعلق جو ٹائمنگ (11 بجے رات تا 6 صبح) مقرر کی گئی ہے اس کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تمام نا کہ جات و نال پلازہ جات پر بیرئیرز کی مدد سے ٹریفک کے نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے گا،مزید کہا گیا کہ چیکنگ کا عمل چوبیس گھنٹے جاری رہے گا، جس کیلئے شہر کی داخلی شاہراؤں پر سات چیکنگ پوائنٹس بنا کر دو شفٹوں میں عملے کی تعیناتی کر دی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں