معذور افرادکے ووٹ کے اندارج اور اہمیت بارے آگاہی سیمینار

میانوالی (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کے زیر اہتمام معذور افرادکے ووٹ کے اندارج اور ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے جناح ہال میونسپل کمیٹی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔
سیمینار میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تنویر احمد ہمایوں، الیکشن آفیسر چوہدری اسد حیات، فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن محمد حفیظ خٹک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا منظر بشیر اور مرد و خواتین معذور افراد اور سپیشل ایجوکیشن سکول کے بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر اس سیمینار کا انعقاد کیا گیا اور اس کا بنیادی مقصد معذور افرادکوووٹ کی اہمیت سے آگاہی فراہم کرنا ہے اور انہیں یہ بات باور کروانی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندارج ضرور کریں اور جب الیکشن کا عمل ہوتو وہ اپنے پسند کے نمائندے کو اپنا ووٹ دے کرکے جمہوری عمل کا حصہ بنیں۔