کھاد سٹاک کی انٹری ریکارڈ نہ رکھنے پر تین ڈیلرز کو جرمانے

کھاد سٹاک کی انٹری ریکارڈ نہ رکھنے پر تین ڈیلرز کو جرمانے

سلانوالی(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی طارق محمود گل کی کھاد ڈیلروں کے خلاف کاروائی کھاد سٹاک کی انٹری ریکارڈ نہ رکھنے پر تین کھاد ڈیلرز کو مجموعی طور پر ایک لاکھ ستر ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔۔

 اسسٹنٹ کمشنر آفس کی پریس ریلیز کے مطابق غلہ منڈی سلانوالی کے کھاد ڈیلرز حماد اینڈ کمپنی کو 70 ہزار روپے ملک اینڈ کمپنی کو 50 ہزار روپے اور بسرا ٹریڈرز کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا بتایا گیا ہے کہ تمام کھاد ڈیلرز کو واضح ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے کھاد سٹاک کو مکمل اپڈیٹ رکھا کریں بصورت دیگر سلانوالی انتظامیہ سخت کاروائی کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں