فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا چھاپہ،غیرمعیاری تیل تیار کرنیوالا یونٹ سیل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر 66شمالی میں چھاپہ مار کر غیر معیاری تیل کی تیاری کے ایک یونٹ کو سیل کر دیا۔۔
اور موقع سے برآمد ہونیوالا خام اور تیار مال تلف کرتے ہوئے یونٹ مالک جس کا نام خرم بتایا جاتا ہے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔