16ملزم گرفتار،چرس ،شراب اور ناجائزاسلحہ برآمد

16ملزم گرفتار،چرس ،شراب اور ناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھیرہ پولیس نے ۔۔

نذر سے چرس 10 کلو 200 گرام،رضوان سے رائفل 44 بور،شاہ زیب سے پسٹل30بور،تھانہ اربن ایریا پولیس نے افضل سے شراب 20لٹر،علی سے پسٹل30بور، تھانہ پھلروان پولیس نے انوار سے شراب 20 لٹر، عمران سے رائفل 44بور،سعد سے کلاشنکوف، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے صائم سے چرس 220 گرام، عمران سے شراب 40 لٹر،تھانہ لکسیاں پولیس نے نواز سے پسٹل30بور،شاہد سے پسٹل 30 بور، ساجد سے پسٹل30بور، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے فیصل سے بندوق 12 بور،وقاص سے پسٹل30بور اور تھانہ ساہیوال پولیس نے ناطق سے پسٹل30بور برآمد کرلیا گیا ہے ۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں