ڈی سی آفس کمیٹی روم میں کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ماہانہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ماہانہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔۔
اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساریہ حیدر نے کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیلتھ آفیسر پریونٹیو سروسز ڈاکٹر کاشف علی، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میڈم مہوش نگاہ، ڈرگ انسپکٹر میانوالی و عیسی خیل محمد عامر، ڈرگ انسپکٹر تحصیل پپلاں محمد اسامہ ابراہیم اور ٹیکنیکل ممبر فارماسسٹ صلاح الدین خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر نے ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کرنے والے 14 مختلف کیسوں کی سماعت کے بعد 8 میڈیکل، فارمیسیز مالکان کو وارننگ، 4 میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے کیسوں کو ڈرگ کورٹ ریفر کردیا، ایک میڈیکل سٹور کی بندش کو برقرار رکھنے جبکہ ایک میڈیکل سٹور کے کیس کی سماعت آئندہ اجلاس تک ملتوی کردی۔ اجلاس میں میں اے ڈی سی آر نے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کرنے ، جعلی زائد المعیاد اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں اور فارمیسی مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔