پنجاب صاف پانی اتھارٹی کئی ماہ بعد بھی غیر فعال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرگودہا سمیت صوبہ بھر میں صاف پینے کے پانی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب صاف پانی اتھارٹی کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی فعال نہ ہو سکی۔۔
ذرائع کے مطابق پنجاب صاف پانی اتھارٹی پنجاب آب پاک اتھارٹی کی جگہ بنائی گئی تھی اتھارٹی صوبہ بھر کی عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے بنائی گئی ہے اس ضمن میں صوبہ بھر کے واٹر فلٹریشن پلانٹس اور متعلقہ محکموں کوپینے کے پانی کی ایسی سکیمیں اتھارٹی کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے تحت اتھارٹی صوبہ بھر میں موجود واٹر فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال کے ساتھ مرمت بھی کرائے گی حکومت نے محکمہ پبلک ہیلتھ اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کو مستقبل میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی سکیمیں نہ لگانے کی ہدایت کی ہے ایسی منظور ہونے والی سکیمیں اتھارٹی کے سپرد کرنے کا کہا گیا ہے کئی ماہ قبل نوٹیفکیشن کا اجرا ہونے کے بعد بھی سرگودھا میں اتھارٹی کاعملی طور پر قیام کہیں نظر نہیں آ رہا جبکہ کاغذی کاروائیاں بھی انتہائی سست روی کا شکار ہو کر رہ گئی ہیں۔