گندم اور آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی سستی نہ ہو سکی

 گندم اور آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی سستی نہ ہو سکی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)حکومت پنجاب کی جانب سے چلائی جانیوالی زیادہ گندم اگاو مہم کے نتیجے میں گندم کی زیادہ پیداوار حاصل ہونے کے باوجود نہ تو کسانوں کو فائدہ ہوا اور نہ ہی عوام کو ریلیف مل سکا۔۔۔

 سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ ہونے کے باعث گندم اور آٹے کی قیمتوں کی حیرت انگیز کمی ہوئی لیکن اس کے باوجود ضلع خوشاب میں روٹی اور نا ن کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں ضلع خوشاب میں ڈنکے کی چوٹ پر روٹی15روپے اور نان20روپے میں فروخت ہو رہا ہے ، ہوٹلوں تندوروں کے مالکان اور نان بائیوں کی من مانیوں کا کوئی نوٹس لینے والا نہیں، اس وقت اوپن مارکیٹ میں آٹا72 روپے فی کلو، میں فروخت ہو رہا ہے لیکن روٹی سستی نہیں ہوئی شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی روٹی کے باوجود نہ وزن پورا ہے اور نہ کوالٹی تسلی بخش، جبکہ آٹے کی قیمت میں واضح کمی عوام تک منتقل نہیں ہو رہی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہ وہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں متحرک کریں، اور غیرقانونی نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف میسر آ سکے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں