ہمارے جوان چاک و چوبند تھے ،بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ،مرکزی اتحاد العلماء

ہمارے جوان چاک و چوبند  تھے ،بھارت کو منہ کی کھانا  پڑی ،مرکزی اتحاد العلماء

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی اتحاد العلماء ضلع سرگودھا کے مولانا ملک ضیاء الحق ،شیخ نعیم طاہر،قاری عبدالوحید،شیخ سعید اختر کوہلی،قاضی نگاہ مصطفے چشتی، چوہدری امتیاز،عون کرمانی اور دیگر نے۔۔۔

 پاک فضائیہ سمیت افواج پاکستان کو شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مکار و بزدل ہے ہمارے جوان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے چاک و چوبند تھے جس کی وجہ سے بھارت کو منہ کی کھانا پڑی اور پاک فوج اور پاک فضائیہ نے ان کا غرور خاک میں ملا دیا جس کی وجہ سے وہ سفید جھنڈا لہرانے پرمجبور ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں