یونیورسٹی آف سرگودھا کے الحاق شدہ کالجزمیں سمر بریک کا اعلان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے الحاق شدہ کالجزمیں سمر بریک کا اعلان کر دیا گیا۔
کنٹرولر امتحانات کی اعلامیہ کیمطابق سرگودھا یونیورسٹی کے الحاق شدہ کالجز میں 28مئی 2025 سے لیکر 14اگست2025 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوگی جبکہ الحاق شدہ کالجز میں بی ایس اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کی کلاسز کا دوبارہ آغاز 15اگست2025سے ہوگا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مڈ ٹرم امتحانات کا انعقاد اکتوبر2025 کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔